لاہور (اپنے نامہ نگار سے) حلقہ پی پی 150میں مبینہ دھاندلی کے الزامات پر الیکشن کمشن کی طرف سے دوبارہ گنتی کے احکامات جاری ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر جاوید اقبال نے حلقہ کے تمام امیدواورں اور پریذائیڈنگ افسروں کی طلبی کے نوٹس جاری کر دئیے۔ دوبارہ گنتی کے حوالے سے تجاویز بھی طلب کی ہیں کہ گنتی ضلع کچہری میں یا سیشن کورٹ میں کروائی جائے۔ ووٹوں کی دوبارہ گنتی 2سے 4ستمبر 2013ءکو ہو گی۔ پریذائیڈنگ افسروں کو 2ستمبر کو حاضر ہونے کا پابند کیا گیا ہے۔