کے پی کے حکومت ایک ڈیڑھ ماہ کی مہمان ہے صوبے میں ریاست داﺅ پر لگ گئی : فضل الرحمن

کے پی کے حکومت ایک ڈیڑھ ماہ کی مہمان ہے صوبے میں ریاست داﺅ پر لگ گئی : فضل الرحمن

Aug 31, 2013

اسلام آباد (ثناءنیوز) مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ خیبر پی کے کی حکومت ایک ڈیڑھ ماہ کی مہمان ہے، نااہل حکومت کی وجہ سے صوبے میں ریاست داﺅ پر لگ گئی ہے۔ یہ خود صوبائی حکومت چھوڑ کر چلے جائیں گے، جنہوں نے مینڈیٹ دلوایا تھا شاید وہ بھی اس پر نظرثانی کررہے ہونگے، خیبر پی کے میں وزارت قانون کے ذریعے ایک اعلیٰ قانونی عہدے پر اعلانیہ قادیانی کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے بات چیت میں کیا۔ طالبان مذاکرات کیلئے قریب آ رہے ہیں، خیبر پی کے میں تحریک انصاف کی حکومت کیخلاف انہیں تحریک عدم اعتماد لانے کی بھی ضرورت نہیں پڑیگی، حکومت اپنی نا اہلی کی وجہ سے ختم ہوجائےگی، کے پی کے حکومت زیادہ دن رہی تو نامعلوم صوبہ ملک کا حصہ رہے گا یا نہیں، خطرہ ہے کہ کے پی کے حکومت کی وجہ سے ریاست کو خطرہ نہ لاحق نہ ہوجائے۔ فضل الرحمن نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کیخلاف تین صوبائی اسمبلیاں قرارداد پاس کرچکی ہیں، چھوٹے ڈیموں کی تعمیر پر توجہ دی جانی چاہئے۔ امریکہ اور مغرب اسلام کو مدمقابل نظرئیے کے طور پر تصور کررہا ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ ٹکراﺅ چاہتا ہے، مسلمانوں کو تقسیم کیا جا ر ہا ہے۔ مسلمان ممالک کو اپنے رویوں پر جائزہ لینا چاہئے۔ ایران کو بھی سوچنا ہوگا کہ اس نے جس اسلامی انقلاب کو متعارف کرایا تھا، وہ تاثر نہ ابھر سکتا اور یہ انقلاب مخصوص مکتبہ فکرکا انقلاب رہا۔ یہی وجہ ہے کہ اسلامی دنیا اور بالخصوص عرب دنیا میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی، پراکسی جنگ لڑی جا رہی ہے۔
فضل الرحمن

مزیدخبریں