اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایبٹ آباد آپریشن کے معاملے پر صدر آصف علی زرداری کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی درخواست منظور کرکے وفاق کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر کو صدارتی مدت پوری ہونے کے بعد بیرون ملک جانے سے روکنے کی درخواست شاہد اورکزئی کی جانب سے دائر کی گئی جس کی سماعت جسٹس انور ظہیر جمالی کی صدارت میں 3رکنی بنچ نے کی، دوران سماعت درخواست گزار نے مقف اختیار کیا کہ ایبٹ آباد آپریشن کا صدر آصف علی زرداری، امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی اور اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی شجاع پاشا کو پہلے سے علم تھا، حسین حقانی اور شجاع پاشا پہلے ہی ملک سے جاچکے ہیں اب اگر صدر زرداری بھی ملک سے چلے گئے تو کیس رک جائےگا اس لیے عدالت صدر کو بیرون ملک جانے سے روکے۔عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد صدر کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے وفاق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کردی۔
درخواست منظور
ایبٹ آباد آپریشن کا معاملہ زرداری کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی درخواست سماعت کیلئے منظور
ایبٹ آباد آپریشن کا معاملہ زرداری کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی درخواست سماعت کیلئے منظور
Aug 31, 2013