اسلام آباد (ثناءنیوز) سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کا منفرد فیصلہ تحریری صورت میں جاری کر دیا۔ فیصلہ تین سطروں پر مشتمل ہے جسے کیس کی سماعت کرنے والے تین رکنی بنچ کے سربراہ جسٹس انور ظہیر جمالی نے تحریر کیا ہے۔ فیصلہ میں کہا گیا کہ توہین عدالت کا نوٹس واپس لیا جاتا ہے اور یہ مقدمہ نمٹایا جاتا ہے۔ چیف جسٹس نے عمران خان کی جانب سے انتخابات کے دوران ماتحت عدلیہ کے کردار کو شرمناک قرار دنیے کا ازخود نوٹس لیا تھا جس کے بعد چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے دو جواب مسترد کر دئےے تھے تاہم چیف جسٹس نے بعد میں مصروفیت کے باعث جسٹس انور ظہےر جمالی کی سربراہی مےں تےن رکنی بنچ قائم کےا تھا جس نے 28 اگست کو عمران خان کے خلاف نوٹس واپس لے لےا اور کےس خارج کر دےا۔ عدالت نے اٹارنی جنرل منےر اے ملک کے دلائل سننے کے بعد نوٹس واپس لے لےا۔
تحریری فیصلہ
عمران خان کیخلاف توہین عدالت نوٹس خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
عمران خان کیخلاف توہین عدالت نوٹس خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
Aug 31, 2013