کراچی (اے پی اے)زرمبادلہ کے ذخائر چھیاسی لاکھ ڈالر کمی سے دس ارب انتالیس کروڑ ڈالر رہ گئے۔ سٹیٹ بنک کے مطابق سولہ اگست تک ذخائر کی مالیت دس ارب انتالیس کروڑ اکیانوے لاکھ ڈالر تھی، جن میں ایک ہفتے کے دوران چھیاسی لاکھ ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی۔ زرمبادلہ کے موجودہ زخائر میں سٹیٹ بنک کے پاس پانچ ارب بیس کروڑ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس پانچ ارب اٹھارہ کروڑ ڈالر کے ذخائر ہیں۔
زرمبادلہ
زرمبادلہ کے ذخائر دس ارب انتالیس کروڑ ڈالر رہ گئے
زرمبادلہ کے ذخائر دس ارب انتالیس کروڑ ڈالر رہ گئے
Aug 31, 2013