حلال پروڈکشن سرٹیفکیٹس سے متعلق قوانین وضع کئے جا رہے ہیں: سیکرٹری لائیوسٹاک

حلال پروڈکشن سرٹیفکیٹس سے متعلق قوانین وضع کئے جا رہے ہیں: سیکرٹری لائیوسٹاک

لاہور (کامرس رپورٹر) سیکرٹری لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ساجد یوسفانی نے کہا کہ حلال پروڈکٹ سرٹیفکیشن کے متعلق قوانین وضع کیے جارہے ہیں جنہیں جلد ہی حتمی شکل دے دی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ لاہور چیمبر کے صدر فاروق افتخار نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ سابق صدر میاں محمد اشرف، ایگزیکٹو کمیٹی ارکان مدثر مسعود چودھری ناصر سعید، ملک محمد اکرم اور میاں زاہد جاوید احمد نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس خلیل الرحمن کی سربراہی میں کام کرنے والی حلال ڈویلپمنٹ ایجنسی پہلے ہی حلال مصنوعات کی سرٹیفکیشن کے لیے قانون کا مسودہ پیش کر چکی ہے جنہیں بیس سے تیس دنوں کے اندر حتمی شکل دے دی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...