حکومت بہترین قومی مفاد پر آئی ایم ایف پروگرام میں شامل ہوئی: اسحاق ڈار

حکومت بہترین قومی مفاد پر آئی ایم ایف پروگرام میں شامل ہوئی: اسحاق ڈار

Aug 31, 2013

 کراچی(اے پی اے ) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں حکومت منشور کے مطابق اور بہترین قومی مفاد میں شامل ہوئی ہے، حکومت کی توجہ مالی نظم و ضبط برقرار رکھنے پر مرکوز ہے جو گذشتہ چند برسوں میں کمزور ہو گیا تھا۔ حکومت حقیقی معیشت پر بھی توجہ دے رہی ہے جس میں زراعت اور صنعت شامل ہیں، آئی ایم ایف پروگرام مےں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت منشور کے مطابق اور بہترین قومی مفاد میں اس پروگرام میں شامل ہوئی ہے۔ انہوں نے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ کے ریٹس میں کم فرق کو سراہتے ہوئے ایکس چینج کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ مارکیٹ میں استحکام کو برقرار رکھنے اور سٹے بازی کے احساسات کو قابو میں رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ بجٹ کا مرحلہ، آئی ایم ایف کےساتھ پروگرام، گردشی قرضوں کی کلیئرنس اور ٹیکس شعبے میں اصلاحات متعارف کرانے کے اقدامات کا مقصد معیشت کو دوبارہ بہتر بنانا اور اسے درست سمت میں گامزن کرنا تھا۔

مزیدخبریں