مولانا مودودیؒ اور امام حسن البنائؒ کی زندگی مشعل راہ ہے: زبیر صفدر

مولانا مودودیؒ اور امام حسن البنائؒ کی زندگی مشعل راہ ہے: زبیر صفدر

لاہور (سٹاف رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام تین روزہ احیائے دین کیمپ کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان زبیر صفدر نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ نے ہر دینی اور ملی تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ پاکستان میں تبدیلی اور اسلامی انقلاب کا بھی پیش خیمہ جامعہ پنجاب کے طالبعلم ہی ہوں گے۔ سید ابواعلیٰ مودودیؒ اور امام حسن البنائؒ کی زندگی جمعیت کے کارکنان کے لئے مشعل راہ ہیں پاکستان میں مستقبل اسلام پسند قوتوں کا ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان علم کی تحقیق اور تعلق باللہ کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنائیں۔ مصر اور بنگلہ دیش میں اسلام پسندوں پر مظالم جمہوریت اور روشن خیالی کے دعویداروں کے منہ پر طمانچہ ہیں۔ اس موقع پر ناظم جامعہ پنجاب عبدالمقیت نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...