لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری و ممبر پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ کراچی میں قیام امن ہماری قیادت کی ترجیحات کا حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری نظام کے دوام اور استحکام کیلئے آئین اور قانون کی حکمرانی ناگزیر ہے۔ اپوزیشن سے تعلق رکھنے والی کوئی پارٹی اسمبلیوں کے اندر یا باہر احتجاج کی آڑ لے کر حکومت کو بلیک میل نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سے روٹھ جانے والی روشنی عنقریب لوٹ آئے گی اور شہر قائد پھر سے معاشی و ثقافتی سرگرمیوں کا مرکز و محور بن جائیگا۔