لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ میں وزیراعظم سمیت سانحہ ماڈل ٹائون کے 21 نامزد ملزموں کے خلاف مقدمہ کی کارروائی ہائیکورٹ کے ججوں سے کروانے اور مقدمہ میں دہشت گردی کے علاوہ اغوا کی دفعات شامل کرنے کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔ بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کیس کی طرح وزیراعظم سمیت 21 ملزموں کیخلاف درج ایف آئی آر پر کارروائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ کے پانچ ججوں پر مشتمل بنچ تشکیل دیا جائے تاکہ سنگل بنچ کو دبائو کا سامنا نہ کرنا پڑے۔