قاہرہ (این این آئی)ایک مصری عدالت نے اخوان المسلمون کے مرشد عام محمد بدیع سمیت دوسرے رہنمائوں کو عمر قید کی سزا سنا دی ۔پراسیکیوٹر کے مطابق تمام ملزموں پر قتل اقدام قتل کے الزامات سمیت رشدد پر ابھارنے کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا گیا۔ مرشد عام پر الزام تھا کہ انہوں نے کم از کم نو افراد کا قتل کیا اور 21 دوسروں کو زخمی کیا تھا۔ واضح رہے محمد مرسی کی برطرفی کے بعد فوجی سربراہ عبدالفتاح السیسی نے استعفی دے کر ملک کا صدر بننا پسند کیا۔ جبکہ مرسی اور ان کے ہزاروں ساتھی جیلوں میں بند کر دیے گئے ۔