وزیراعظم ہائوس کو عملہ سے خالی کرا لیا گیا اہم ریکارڈ کی ہیلی کاپٹر سے محفوظ مقام پر منتقلی

Aug 31, 2014

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) دھرنا قیادت کی طرف سے پی ایم ہاؤس  جانے کے اعلان کے بعد وزیراعظم ہاؤس کو سویلین  عملہ سے خالی کرا لیا گیا اور پی ایم ہاؤس کے ہیلی پورٹ پر کھڑے ہیلی کاپٹر بھی رات کو  پرواز کرگئے اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ این این آئی کے مطابق تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے قائدین کی جانب سے وزیراعظم ہائوس کی جانب مارچ کی ہدایت کے بعد وزیراعظم ہائوس کا تما م اہم سرکاری ریکارڈ ہیلی کاپٹرزکے ذیعے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق خفیہ اداروں نے حکومت کو پہلے ہی اطلاع دیدی تھی کہ ہفتہ کی شب دھرنوں کے شرکاء وزیراعظم ہائوس پر چڑھائی کرسکتے ہیں۔

مزیدخبریں