”چودھراہٹ کا نشہ“ بھارت نے سارک مشترکہ سیٹلائٹ پراجیکٹ کی تجویز رد کردی

Aug 31, 2015

نئی دہلی(اے این این) خطے میں چودھراہٹ کے نشے میں مبتلا بھارت نے سارک کی جانب سے مشترکہ سیٹلائٹ منصوبے کی تجویز مسترد کر دی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے بعد سارک سیکرٹریٹ کی طرف سے بھی بھارت کو سیٹلائٹ پراجیکٹ کی تجویز دی گئی تھی لیکن بھارت نے اس تجویز کو رد کرتے ہوئے کہاکہ یہ قابل قبول نہیں ہے۔ نیپال میں قائم سارک سیکرٹریٹ سے اس سلسلے میں بھارت کو ایک خط لکھا گیا تھا۔
بھارت/ تجویز

مزیدخبریں