مریدکے: انٹرنیٹ پر صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی پر شہریوں کا مظاہرہ، تھانہ کا گھیرا¶، دو بھائیوں کے خلاف مقدمہ

Aug 31, 2015

مریدکے (نامہ نگار) دو بھائیوں کی طرف سے مبینہ طور پر انٹرنیٹ پر صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کرنے پر شہریوں کا مظاہرہ، گھر جلانے کی کوشش، تھانہ کا گھیرا¶ کر لیا۔ تفصیل کے مطابق بصرہ کالونی تھانہ سٹی مریدکے کا رہائشی بہلول صداقت جو ملائشیا میں مقیم ہے اور اس کے بھائی راشد نے گزشتہ رات انٹرنیٹ پر صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کی۔ جسے دیکھ کر شہریوں نے شدید احتجاج کیا۔ گستاخی کے مرتکب افراد کا گھر جلانے کی کوشش کی۔ بعد ازاں سینکڑوں افراد سابق کونسلر انور بٹ کی قیادت میں نعرہ بازی کرتے ہوئے تھانہ سٹی کے سامنے آ گئے اور تھانہ کا گھیرا¶ کر لیا۔ علاوہ ازیں رات گئے ریلی نکالی گئی جس کے باعث جی ٹی روڈ پر ٹریفک معطل ہو گئی جس پر ڈی پی او شیخوپورہ بھی پہنچ گئے۔ ڈی پی او کے حکم پر سٹی پولیس نے ملزمان بھائیوں صداقت بھٹی اور راشد بھٹی کے خلاف توہین صحابہ 298-A اور سائبر کرائم کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
تھانہ کا گھیرا¶

مزیدخبریں