وسیم اکرم نے گاڑی پر فائرنگ کرنیوالے ریٹائرڈ میجر کو معاف کردیا‘ شرائط کےتحت اسلحہ اور ڈرائیور کے لائسنسز منسوخ

کراچی (نیٹ نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گاڑی سے گاڑی ٹکرانے پر فائر کرنے والے ریٹائرڈ میجر کو تحریری معافی مانگنے پر معاف کردیا۔ میجر (ر) عامر الرحمان نے اپنے تحریری معافی نامے میں واقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کے اہل خانہ سوئنگ کے سلطان کے بہت بڑے فین ہیں اس واقعہ پر انہیں اپنے اہلخانہ کی مخالفت کا سامنا ہے۔ تاہم وسیم اکرم کی طرف سے معافی نامہ قبول کرنے کی 2شرائط رکھی گئیں جن کے تحت میجر (ر) عامر الرحمان کا اسلحہ لائسنس اور ڈرائیور کا ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کرنے کو کہا گیا صلح نامہ طے ہونے کے بعد لائسنسوں کی منسوخی کیلئے متعلقہ حکام کی جانب سے لیٹر جاری کردیا گیا۔ صلح نامہ باقاعدہ تصفیے کیلئے آج عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ ادھر لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ میں معاف کرنے اور آگے بڑھنے پر یقین رکھتا ہوں عامر الرحمان نے مجھے ایس ایم ایس کیا میں نے معاف کردیا۔
وسیم اکرم معاف

ای پیپر دی نیشن