خضدار: ہیضہ نے 3 خواتین سمیت5 افراد کی جان لے لی

کوئٹہ(بیورو رپورٹ) ضلع خضدار کے علاقہ کراڑو میں ہیضہ کا مرض پھوٹنے سے 3 خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 20 سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ مقامی کونسلر محمد رحیم کے مطابق گزشتہ چار دن سے سورجانی اور ملحقہ علاقوں میں ہیضہ کی مرض نے شدت اختیار کرلی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت کے حکام سے اس لئے رابطہ نہیں ہو رہا کہ یہاں مواصلاتی رابطے نہیں اس سلسلے میں محکمہ صحت کے حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہاں کے مقامی مراکز صحت میں عملہ موجود ہے جب کہ ادویات بھی حسب ضرورت دستیاب ہے۔
ہیضہ/ جان لے لی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...