برلن (اے پی پی) جرمنی کے شہر ہیگن میں نامعلوم شخص نے مسجد کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی گئی ۔ یورپی میڈیا کے مطابق نامعلوم شخص مغربی جرمنی کے شہر ہیگن کی ایک مسجد کو آگ لگانے اور مسجد کے اندر منافرت پھیلانے والا لٹریچر پھینک کر فرار ہوگیا ۔ مسجد کا ملازم بروقت آگ لگنے کی طرف متوجہ ہوگیا اور اس نے پولیس کو اطلاع دینے سے پہلے ہی آگ پر قابو پالیا۔ جرمنی میں اسلامی مراکز اور مسجدو ں پر حالیہ مہینوں کے دوران حملوں میں اضافہ ہواہے ۔جرمن حکومت کے مطابق،2015کے ابتدائی چھ مہینوں میں 23 بار مسجدوں اور اسلامی مراکز پر حملے کئے گئے ہیں ۔
جرمنی/مسجد