اسلام آباد (اے پی پی) آج سے نصف صدی قبل 31 اگست 1965ءکے ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں بھارت کی جانب سے کشمیر میں جارحیت کے دوران امریکی فوجی امداد استعمال کرنے کا انکشاف ہوا تھا جس سے امریکہ کو شرمندگی اٹھانا پڑی۔ آج ہی کے روز سوویت یونین نے جدید بھارتی نقشہ جاری کیا جس میں مقبوضہ کشمیر کو اس کا حصہ ظاہر نہیں کیا گیا۔ قابض بھارتی افواج کو کشمیر میں بھاری جانی نقصان ہوا۔ اس وقت کے پاکستان کے وزیر قانون اطلاعات و پارلیمانی امور نے اسی روز بیان دیا جس میں بھارت کو خبردار کیا گیا وہ پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت سے اجتناب کرے، پاکستانی افواج بھارتی عزائم سے بے خبر نہیں جبکہ دلچسپ بات یہ ہے نصف صدی گزرنے کے بعد اسی روز پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بھی بھارت کو خبردار کیا اس نے پاکستان پر جنگ مسلط کی تو کئی عشروں تک اس کے زخم چاٹتا رہے گا۔ 1965ءمیں آج ہی کے دن بھارتی وزیر دفاع چاون نے آزاد کشمیر میں درہ حاجی پیر پر قبضہ کا دعویٰ کیا جسے آزاد جموں و کشمیر کی حکومت نے بے بنیاد اور جھوٹ قرار دیا۔ لائن آف کنٹرول پر آج بھی حالات جوں کے توں ہیں اور عالمی برادری 68 سال گزرنے کے باوجود مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد نہیں کرا سکی۔
نصف صدی