اسلام آباد(آن لائن) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے احتجاجی ریلی کے شرکاءکے نام اپنے پیغام میں کہا کہ شہدائے انقلاب کاقصاص لینے کیلئے خون کے آخری قطرے تک قاتل حکمرانوں اور ظالم نظام کیخلاف جنگ لڑیں گے،عوامی تحریک کے کارکن نہ تھکے ہیں،نہ جھکے ہیں،قاتلوں کااقتدار دنوں کامہمان ہے،دھرنے کے پیچھے عوام کی ماےوسےاں تھیں،حکمرانوںنے فوج پر الزام تراشی کر کے شرمناک حرکت کی۔دھرنے کادےاہوا شعورمعاشی دہشت گردوں کاگھیرا تنگ ہونے کی صورت میں رنگ لارہا ہے۔انہوںنے پیغام میں کہا کہ 14اگست کو 14شہداءکاانصاف لینے آئے تھے،مگر قاتل حکمرانوں،ظالم نظام اور جعلی جمہوریت نے مزید لاشیں دیں۔حکمرانوںکاےوم حساب قریب ہے،اب انہیں بھاگنے کاموقع بھی نہیں ملے گا۔ ڈی چوک اسلام آباد کے شہداءکی پہلی برسی میں اسلام آباد اور راولپنڈی جڑواں شہروں سے عوامی تحریک کے ہزاروں کارکنوںنے 30اور31اگست کی رات پولیس کی بربریت اور حکومتی دہشت گردی کے خلاف احتجاجی ریلی میں شرکت کی۔ریلی کی قےادت سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈاپور اور دیگر نے کی۔
طاہر القادری
خون کے آخری قطرے تک قاتل حکمرانوں اور ظالم نظام کیخلاف لڑیں گے: طاہر القادری
Aug 31, 2015