کراچی (نوائے وقت رپورٹ) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر عرف کاکا کی املاک کو فروخت یا منتقلی سے حکام کو روک دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے اس حوالے سے خط سب رجسٹرار کلفٹن، آئی جی رجسٹریشن سندھ اور ڈپٹی کمشنر ساﺅتھ کو لکھا ہے۔ خط میں حکام سے کہا گیا ہے کہ خیابان اقبال کلفٹن میں سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر کے پلاٹ کی فروخت، منتقلی اور تبدیلی کی اجازت نہ دی جائے ایسا کرنے والوں کے خلاف نیب آرڈیننس کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
نیب خط