عمران خان سے اختلافات، افتخار چودھری نے حامد خان کو اپنے تحفظات بھجوا دیئے

Aug 31, 2015

اسلام آباد (آن لائن) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے عمران خان اور اپنے درمیان معاملات فرینڈلی بنانے کی کوششوں میں مصروف حامد خان ایڈووکیٹ کو اپنے تحفظات بھجوا دیئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے ایک بار پھر لاہور میں تقریر کے دوران ان کے خلاف بات کی ہے ۔ اس طرح سے معاملات کیسے بہتر ہوں گے ۔ سابق چیف جسٹس کے تحفظات کا جواب حامد خان رواں ہفتے دیں گے اس حوالے سے انہوں نے جواب بھی تیار کر لیا ہے ۔
افتخار چودھری

مزیدخبریں