ایشیائی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پشاور جلال آباد شاہراہ کی تعمیر پر تبادلہ خیال

Aug 31, 2015

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ایشیائی ترقیاتی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر نے گزشتہ روز ملاقات کی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان میں انفراسٹرکچر کی تعمیر میں ایشیائی ترقیاتی بنک کا کردار قابل تعریف ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات میں پشاور جلال آباد شاہراہ کی تعمیر کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسحاق ڈار

مزیدخبریں