گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) موٹر سائیکل سواروں نے ڈیرے میں گھس کر تعویذ کرنے والے عامل کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل اور اسکے ساتھی کو شدید زخمی کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ نواحی علاقہ کوٹ بارے خاں کے رہائشی سائیں بشیر نے تعویذ گنڈے کیلئے ڈیرہ بنا رکھا تھا جہاں پر وہ حسب معمول اپنے مرید شفیع کے ہمراہ موجود تھا اس دوران 2 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے آ کر کلہاڑی کے وار کرکے پیر بشیر کو قتل اور شفیع کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔