کراچی (صباح نیوز+ نوائے وقت رپورٹ) معروف قوال امجد صابری کے قتل کیس میں گرفتار ایم کیو ایم کے سابق سیکٹر انچارج شہزاد مُلا کے مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق شہزاد ملا نے بتایا کہ امجد صابری کو لندن سے منی لانڈرنگ کیلئے کہا گیا مگر انہوں نے انکار کر دیا جس پر انہیں کئی بار سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ امجد صابری نے رابطہ کمیٹی کو ان دھمکیوں سے آگاہ بھی کر دیا تھا۔ قتل کا حکم براہ راست لندن سے ملنے پر خاموش گروپ کو استعمال کیا گیا، ٹارگٹ کلنگ ٹیم میں یعقوب بندھانی کے لڑکے بھی شامل تھے۔ دوسری طرف ایک نجی ٹی وی کے مطابق امجد صابری کے بھائی ثروت صابری نے کہا کہ انہیں گزشتہ روز ہی معلوم ہوا ہے کہ امجد کے قتل کے ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر میرا سگا بھائی بھی کیس میں ملوث ہوا تو نہیں چھوڑونگا۔
امجد صابری کو لندن سے منی لانڈرنگ کیلئے کہا گیا تھا، ملزم شہزاد، کے مزید انکشافات، میرا بھائی بھی قتل کیس میں ملوث ہوا تو انہیں چھوڑونگا: ثروت صابری
Aug 31, 2016