کوئٹہ (صباح نیوز) بلوچستان کے وزیر اعلیٰ ثنا اللہ زہری نے کہا ہے کہ ناراض بلوچ رہنمائوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے مذاکرات کا عمل جاری ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مذاکرات کے مثبت نتائج برآمد ہونگے۔انہوں نے کہا کسی کوبھی چین پاکستان اقتصادی راہداری جیسے اربوں ڈالر کے منصوبے میں رکاوٹ ڈالنے نہیں دیں گے۔ثنا اللہ زہری نے کہاکہ ہماری سکیورٹی فورسز اس منصوبے کے خلاف مذموم عزائم رکھنے والے دشمنوں کے ارادے ناکام کرنے کے لئے مکمل تیارہیں۔انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے صوبے میں ترقی اورخوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا اور پاکستان ایشین ٹائیگر بن جائے گا۔
ناراض بلوچوں سے مذاکرات جاری ہیں‘ کسی کو اقتصادی راہداری میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دینگے: وزیراعلیٰ بلوچستان
Aug 31, 2016