لاہور (کلچرل رپورٹر) ڈرامہ پروڈیوسرز اور فنکاروں نے لاہورآرٹس کونسل کی طرف سے الحمرا ہالزکے کرایوں میںاضافہ کرنے کے خلاف گزشتہ روز الحمرا میں احتجاجی مظاہرہ کیاجس میں پروڈیوسرز اور فنکاروں کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔ اس موقع پرانہوں نے الحمراانتظامیہ کے خلاف نعرے بھی لگائے اورحکومت سے کرائے واپس لینے کا مطالبہ کیا جبکہ ڈرامہ پروڈیوسرزنے الحمرامال روڈاورکلچرل کمپلیکس میں ڈراموںکی نمائش بندکردی ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپٹن ر عطامحمدخان نے مظاہر ین سے ملاقات کی اورکہا کہ آپ اپنے مطالبات انتظامیہ کے پاس لیکر آئیں۔ احتجاج کایہ طریقہ درست نہیں ہے۔ ہر تین برس بعد الحمراکے کرایوں میں اضافہ کیاجاتا ہے ۔واضح رہے کہ پروڈیوسرز اور فنکاروںپرمشتمل وفد آج چیئرمین لاہور آرٹس کونسل کامران لاشاری سے ملاقات کرے گا۔
الحمراء آرٹس کونسل کے باہر فنکاروں کا احتجاج، سٹیج ڈراموں کا بائیکاٹ
Aug 31, 2016