ٹیسٹ کرکٹ ، ڈیل سٹین نے وسیم اکرم کا زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا

Aug 31, 2016

سنچورین (سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقن فاسٹ بائولر ڈیل سٹین نے ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستانی بائولر وسیم اکرم کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا، اس کے ساتھ ہی سٹین ٹیسٹ میچز میں زیادہ وکٹیں لینے والے جنوبی افریقہ کے دوسرے اور دنیا کے 11 ویں بائولر بن گئے۔ وسیم اکرم نے 104 میچز کھیل کر 414 وکٹیں لے رکھی تھیں جبکہ سٹین نے 84 میچز میں 416 وکٹیں لیں۔

مزیدخبریں