انگلش فٹبالروین رونی کا 2018 ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان

Aug 31, 2016

لندن (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کے کپتان اور مایہ ناز فٹبالر وین رونی نے روس میں ہونے والے 2018 ورلڈ کپ کے بعد انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ پریس کانفرنس میں رونی نے کہا کہ حقیقتاً میں جانتا ہوں کہ روس میں میرے پاس انگلینڈ کیلئے کچھ بھی کرنے کا آخری موقع ہو گا لہٰذا میں یہ دو سال لطف اندوز ہونے کی کوشش کروں گا اور امید ہے کہ میں انگلینڈ کیلئے اونچائی پر اپنے کیریئر کو ختم کروں گا۔ انگلینڈ کے نئے منیجر سیم ایلرڈائس نے تصدیق کی تھی کہ اتوار سے سلواکیہ کے خلاف میچ سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں رونی ہی ٹیم کے کپتان ہوں گے۔

مزیدخبریں