پاکستان سپورٹس بورڈ نے اولمپکس 2020ء کیلئے 4سالہ پروگرام مانگ لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپورٹس بورڈ نے 2020ء اولمپکس مقابلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کھیلوں کی تنظیموں سے چار سال پروگرام مانگ لیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کھیلوں کے گرتے ہوئے معیار کو بہتر بنانے اور ماضی کے اعزازات کو واپس حاصل کرنے کے لئے پروگرام ترتیب دیئے جا رہے ہیں جن میں یوتھ پر زیادہ سے زیادہ کام کرنے کا عزم کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ اس سلسلہ میں کھیلوں کی تنظیموں کی مالی اور انتظامی سپورٹ کرنے کو تیار ہے۔ ہماری کھیلوں کی تنظیموں کے عہدیداران سے درخواست ہے کہ وہ 2020ء اولمپکس مقابلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے کھیلوں کی تیاری کے لئے چار سالہ جامع پروگرام بنا کر دیں جن میں انڈر 16، جونیئر سپورٹس مین اور سینئر ٹیموں کی ٹریننگ پروگرام شامل ہیں۔ یہ پروگرام پاکستانی کھیلوں کے گرتے ہوئے معیار کو بہتر کرنے اور ماضی کے کھوئے ہوئے اعزازات کو واپس حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...