لاہور (پ ر) مفتی عبدالقیوم ہزارویؒ عالم ربانی تھے اور علم و عمل کا پیکر تھے ۔ وہ گفتار کے نہیں کردار کے غازی تھے ترویج و اشاعت دین کے لئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار جسٹس (ر) نذیر احمد غازی نے مجلس علماء نظامیہ کے تحت ہونے والے سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سیمینار میں مولانا فاروق نظامی ، صاحبزادہ عبدالمصطفیٰ ہزاروی ، علامہ عبدالستار سعیدی ، ڈاکٹر فضل حنان سعیدی ، عمران الحسن فاروقی ، علامہ احمد رضا سیالوی ، نصیر احمد ہزاروی ، مولانا غلام مرتضی ہزاروی ، مولانا فاروق شریف ، شکور احمد سیالوی ، مولانا اکرام اللہ بٹ ، محمد عرفان سیالوی نے بھی خطاب کیا ۔ آخر میں مفتی عبدالقیوم ہزارویؒ کے لئے فاتحہ خوانی اور بلندی درجات کی دعا کی گئی۔