لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن لاہور سمیت پانچ منتخب اضلاع کے 105پارٹنر سکولوں میں ابتدائے بچپن کی تعلیم کے مراکز قائم کرے گی۔ یونیسف کے مالی و تکنیکی اشتراک سے شروع ہونے والے اس پروجیکٹ کا مقصد تین تا پانچ سال عمر کے بچوں کو خوشگوار تعلیمی ماحول کے ذریعے حصول علم کی سر گرمیوں میں مشغول رکھنا ہے۔ یہ بات ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن طارق محمود نے یونیسف کی ایجوکیشن سپیشلسٹ روبینہ ندیم اور ایجوکیشن آفیسر آصف ابرار سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کہی۔
پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن لاہور سمیت 5 اضلاع میں ’’ابتدائے بچپن‘‘ کی تعلیم کے مراکز قائم کریگی
Aug 31, 2016