گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ میں عید قربان قریب آتے ہی جانوروں کی منڈیاں سج گئیں کولڈ ڈرنکس پینے والے پپو اور گلو سفید بیلوں کی جوڑی شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئی، تفصیلات کے مطابق عید قربان کے قریب آتے ہی شہر بھی میں مویشی منڈیاں سج گئیں ہیں ، اور لوگوں کی کثیر تعداد اپنے بچوں کے ہمراہ مویشی منڈیوں میں پہنچی ہوئی ہے ، کنگنی والا میں لگی مویشی منڈی میں دو خوبصورت سفید بیلوں کی جوڑی اس وقت ہر کسی توجہ اپنی جانب مبذول کئے ہوئے ہے ، بیلوں کی اس جوڑی کی خاصیت ہے کہ یہ پانی کی جگہ کولڈ ڈرنکس پیتے ہیں، سفید رنگ کے کولڈ ڈرنکس پینے والے بیل اس وقت بچوں سمیت ہر کسی کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
گوجرانوالہ میں قربانی کے جانوروں کی منڈیاں سج گئیں: ”پپو“ اور ”گلو“ توجہ کا مرکز بن گئے
Aug 31, 2016