لیڈز (اے پی پی) ویسٹ انڈین ٹیم کے بلے باز شے ہوپ نے ہیڈنگلے ٹیسٹ میں مسلسل دو سنچریاں بنا کر نئی تاریخ رقم کر دی، وہ ہیڈنگلے گراﺅنڈ میں ایک ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں، انہوں نے میزبان انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنا کر یہ سنگ میل عبور کیا۔ ہوپ نے پہلی اننگز میں 147 رنز بنائے تھے جبکہ دوسری اننگز میں انہوں نے 118 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔