شکیب 84رنز بنانے اور 10 وکٹیں لےنے والے دنےا کے پہلے کھلاڑی بن گئے

Aug 31, 2017

ڈھاکہ(سپورٹس ڈےسک ) آسٹریلیا کے خلاف فتح میں بنگلہ دیش کے دو سینئر کھلاڑیوں شکیب الحسن اور تمیم اقبال نے اہم کردار ادا کیا۔ یہ دونوں کھلاڑیوں کے اپنے کیرئیر کا 50 واں ٹیسٹ میچ تھا جسے انہوں نے یادگار بنا دیا۔تمیم اقبال نے پہلی اننگز میں 71 اور دوسری میں 78 رنز بنائے جب کہ شکیب الحسن نے پہلی اننگز میں 84رنز بنائے اور بولنگ کرتے ہوئے دونوں اننگز میں پانچ ، پانچ وکٹیں حاصل کیں۔آج تک ٹیسٹ کرکٹ میں کوئی بھی کھلاڑی دو مختلف مواقوں پر 80 رنز سے زائد بنانے کے ساتھ ساتھ 10 وکٹیں نہیں لے سکا ہے اور صرف شکیب ہی واحد کھلاڑی ہیں جو ایسا کر چکے ہیں۔ انہوں نے اس سے قبل 2014 میں کھلنا کے مقام پر زمبابوے کے خلاف بھی ایسی ہی کارکردگی کا مظاہر کیا تھا۔

مزیدخبریں