راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے ) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر چیئرمین واسا راولپنڈی ضیااللہ شاہ نے ہولی فیملی ہسپتال کا دورہ کیا انہو ںنے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ ہولی فیملی ہسپتال کے بیسمنٹ میں بارشی پانی کے داخل ہونے اور آئیندہ اس کی مکمل روک تھام کے لیئے مفصل رپورٹ تیار کی جائے وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر محمد عمر٬ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ہولی فیملی ہسپتال ڈاکٹر راجہ محمد شفیق ٬محکمہ واسا کے افسران اور دیگر متعلقہ محکمو ںکے حکام اس موقع پر موجود تھے چیئرمین واسا ضیا ءاللہ شاہ نے اس موقع پر ہولی فیملی ہسپتال اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام کو وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی اس حوالے سے تشویش سے آگاہ کیا اور وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے مستقبل میں ایسے واقعات کے تدارک کے حوالے سے جامع حکمت عملی اختیار کرنے کے بارے میں احکامات سے آگاہ کیا چیئرمین واسا نے چیف انجینئرکو ہدایت کی کہ ہولی فیملی ہسپتال کے بیسمنٹ کامکمل سروے کر کے بارشی پانی کے اخراج کا فوری اورمستقل حل وضع کیا جائے تاکہ اس پر جلد کام شروع کیا جاسکے ۔