چیف جسٹس ہائیکورٹ منصورعلی شاہ اور امریکی فیڈرل ججز کی ملاقات

Aug 31, 2017

لاہور(وقائع نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ کی بڈاپسٹ جوڈیشل سمٹ کے موقع پر امریکی فیڈرل ججز سے ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ دلچسپی کے امور سمیت جلد اور زیر التوا مقدمات کو جلدنمٹانے کیلئے کیس مینجمنٹ سسٹم کو موثر اور زیادہ مستفید بنانے،مقدمات کو آغاز سے ہی مصالحتی نظام کے تحت حل کرنے اور الیکڑانک مینجمنٹ سسٹم جیسے جدید طریقہ جات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔شرکاءنے اعادہ کیا کہ جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی سے عوام کے عدالتوں پر اعتماد کو مزید مستحکم کیا جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں