ٹیوٹا امریکہ سے لائیوسٹاک، زراعت اور انگلش لینگونج میں تعاون کا خواہش مند ہے: عرفان قیصر

Aug 31, 2017

لاہور (پ ر) امریکی قونصل جنرل الیزابیتھ کینیڈی ٹروڈو نے عرفان قیصر شیخ سے ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ ٹیوٹا امریکہ سے لائیو سٹاک زراعت، انگلش لینگوئج سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کا خواہش مند ہے۔ وہ امریکی قونصل جنرل الیزابیتھ کینیڈی ٹروڈو کے ساتھ ملاقات میں ٹیوٹا کے پنجاب میں مختلف پراجیکٹس کے حوالے سے بریف کر رہے تھے۔ امریکی قونصل جنرل الزابیتھ کینیڈی نے کہا کہ امریکہ بھی ٹیوٹا کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون میں دلچسپی رکھتا ہے۔ اس فیلڈ میں پاکستان کے لئے کام کر کے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ عرفان قیصر شیخ نے اس موقع پر کہا کہ پچھلے تین سالوں میں ٹیوٹا کے طلباء کی آپرینٹس شپ میں تعداد گیارہ ہزار سے بڑھ کر کے اکہتر ہزار ہوئی ہے جسے امریکی قونصل جنرل نے بہت سراہا۔

مزیدخبریں