مقبوضہ کشمیر:مجاہدین کے حملے کا خوف، وادی چھاﺅنی میں تبدیل ، بھارت کیخلاف مظاہرے جاری

سرینگر (اے این این+کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں ضلع پلوامہ میں 26 اگست کو ہونے والے فدائی حملے کی زد میں آکر تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے سے مزید 3جلی ہوئی ناقابل شناخت لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ عید الاضحی کے دوران کسی بڑے حملے کا الرٹ جاری کیا گیا ہے، وادی میں حالات بدستور کشیدہ ہیں، سول شہادتوں، چھاپوں اور گرفتاریوں کے خلاف عوام سراپا احتجاج، مظاہرین اور بھارتی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، وادی میں ہڑتال اور سخت سکیورٹی کے باعث کرفیو کا سماں ہے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس منیر خان نے دعویٰ کیا ہے 2 مزید گروپ متحرک ہیں جو ممکنہ طور پر عید کے موقعہ پر حملہ کرنے کےلئے تیار ہیں اور مجاہدین ترال کے گھنے جنگلات میں چھپے ہوئے ہیں۔ پلوامہ حملے کے بعد تمام سیکورٹی ایجنسیاں متحرک و چوکس ہیں۔ دریں اثناءمقبوضہ کشمیر میں سول ہلاکتوں،چھاپوں اور گرفتاریوں کےخلاف عوام سراپا احتجاج ہیں، حالات بدستور کشیدہ ہیں ۔ علاقوں میں مظاہرین اور قابض فورسز کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ مشتعل مظاہرین کی جانب سے قابض فورسز پر پتھراو¿ کیا گیا جس کے جواب میں اہلکاروں نے بھی آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا بے دریغ استعمال کیا۔ دریں اثناءمجاہدین کے مزید ممکنہ حملوں کے پیش نظر پورے شہر سرینگر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے اور ہیلی کاپٹروں سے شہر کی فضائی نگرانی کی جا رہی ہے۔ گزشتہ روز بھی جنوبی قصبہ شوپیان سے راجوری کے رہائشی 17 سالہ عمر سہیل اور 20 سالہ محمد اطہر کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ادھر نئی دہلی میں مقبوضہ کشمیرکی کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے گذشتہ رات بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کیساتھ ملاقات کی ہے اور انہیں وادی کی سیکورٹی صورتحال بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری ریاست اور خاص طور پر وادی میں پولیس اور نیم فوجی دستے چوکس ہیں اور کسی بھی امکانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کی بھر پور قوت رکھتے ہیں۔ اس موقع پر راجناتھ سنگھ نے محبوبہ مفتی کو بتایا کہ عسکریت پسندوں کو کسی صورت سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ یاسین ملک نے کہا ہے کہ قتل و غارت، مار پیٹ،گرفتاریوں کا چکر اور دوسرے ظالمانہ ہتھکنڈے گواہی دیتے ہیں کہ بھارت صرف فوجی اور پولیس کی طاقت کے بل پر جموں کشمیر پر قابض ہے لیکن ایک قوم و ملت جس نے آزادی کو حاصل کرنے کا عزم کر رکھا ہو کو ظالمانہ و جابرانہ اقدامات سے شکست نہیں دی جا سکتی۔ عرس شاہ ہمدان کے موقع پر خانقاہ معلی میںایک مجلس سے خطاب کرتے ہوئے یٰسین ملک نے کہا کہ شاہ ہمدان نے کشمیریوں کو روحانی اور دنیاوی محاذوں پر قیادت فراہم کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...