مکہ مکرمہ (نمائندہ خصوصی) سعودی عرب کی میزبانی میںاسلامی رواداری اوراسلام کی اعتدال پسندانہ تعلیمات کے فروغ کے لےے عالمی کانفرنس عید کے اگلے روز منیٰ میں ہوگی۔ 72ممالک کے مندوبین کی شرکت متوقع ہے ۔ تفصیلات کے مطابق منیٰ میںہفتہ کے روز ہونے والی کانفرنس کے لےے ’اسلام میں رواداری اوراعتدال پسندی متن اور حقائق ‘کا عنوان دیاگیاہے ۔یہ کانفرنس سعودی عرب کی جانب سے اسلام کی اعتدال پسندانہ تصویر دنیاکے سامنے پیش کرنے اوردین اسلام کے حوالے سے گمراہ لوگوںکے پھیلائے نظریات کے باعث پیداہونے والی غلط فہمیوںکودورکرنے کی مساعی کاحصہ ہوگی ۔غیر مسلم دنیاکو اسلامی رواداری اوراعتدال پسندی کا سبق سکھانے سے قبل اس حوالے سے پہلے مسلمانوںمیںآگہی پیداکرنے کی ضرورت پرزوردیاجائے گا تاکہ مسلمانوںکے قول وفعل میںپائے جانے والے تضادات کاخاتمہ کرتے ہوئے رحمت اوربھلائی کاپیغام عام کیا جا سکے۔ اسلام کی اعتدال پسندی اوررواداری کی حقیقت ،چیلنجز اورذمہ داریوںکے عنوانات پرمقررین روشنی ڈالیں گے۔