تہران (آئی این پی + اے ایف پی)ایرانی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ شام میں ہلاک باسیج کمانڈر اور 35 افغانوں کی ایرنا میں تدفین کردی گئی ۔ایرانی خبر رساں ایجنسی ”تسنیم“ کے مطابق ابراہیم خلیلی شام بھیجے جانے سے قبل تہران میں باسج کے اڈے "سبحان" کا کمانڈر تھا۔ وہ ایران عراق جنگ کے دوران 80 کی دہائی میں پاسداران انقلاب کی جاسوس ٹیم کا رکن بھی رہ چکا ہے۔ شامی فوج اور داعش جنگجوﺅں میں جھڑپوں کے دوران 24 گھنٹے میں 64 افراد مارے گئے۔ ادھر ہیومن رائٹس واچ کے ترجمان نے اجتماعی قبروں اور جنگ میں لاپتہ ہونے والوں کے معاملے کی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔ہزاروں افراد کاکوئی سراغ نہیں لگا۔