صوبائی وزیربرائے ترقی خواتین حمیدہ وحید کی زیر صدارت وویمن پیکج سے متعلق اجلاس

لاہور(لیڈی رپورٹر) وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحیدالدین کی صدارت میں وویمن پیکیج 2017پر عملدرآمد کے سلسلے میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ ایڈیشنل سیکرٹری نادر خلیق، ڈپٹی سیکرٹری آمنہ رفیق اور متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی-ایڈیشنل سیکرٹری نے اجلاس کو وویمن پیکیج 2017کے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا- پیکیج میں صوبائی جینڈرپالیسی، دیہی علاقوں میں بریسٹ کینسر کی سکریننگ کے لئے موجودہ موبائل یونٹس میں تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی کاروباری خواتین اور40ہزار طالبات کی فنی تربیت اور ایک ہزار ماہانہ وظیفے کی فراہمی، وزیراعلی خود روزگار سکیم کے تحت خواتین کے لئے سود سے پاک مائیکرو قرضے، شہری اور دیہی علاقوں میں بس سٹاپوں پر خواتین کے لئے مخصوص جگہ اور آٹھ شہروں میں ایوان صنعت و تجارت میں وویمن بزنس سنٹرز اورکاروباری خواتین کے لئے ون سٹاپ پلیٹ فارم کا قیام شامل ہے۔

ای پیپر دی نیشن