پشاور: ڈینگی کا ایک اور مریض چل بسا وائرس سے متاثرہ افراد 3931 ہوگئے یومیہ رپورٹ جمع نہ کرانے پر عدالت عالیہ کی برہمی

پشاور ، ایبٹ آباد(بیورو رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ مزید ایک مریض چل بسا۔ پلوسی کا نوجوان حفیظ خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں زیرعلاج تھا۔ یوں گزشتہ دو ماہ میں ڈینگی سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی۔ گزشتہ روز صوبے کے ہسپتالوں میں آنے والے 1693 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں 312 میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 118 افراد کو داخل کیا گیا ۔ مجموعی طو رپر 720 افراد ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ اب تک صوبے میں 3931 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں۔ دریں اثنا ایبٹ میں ڈینگی کے 12اور چکن گونیا کے 4 مریضوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔ مریضوں کی تصدیق ہونے کے بعد محکمہ صحت نے ڈینگی اور کانگو سے بچاﺅ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کردئیے۔ دوسری طرف پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس قلندر علی خان اور جسٹس ناصر محفوظ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے عدالت عالیہ کے احکامات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈینگی بارے یومیہ رپورٹ جمع نہ کرانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پشاور کو آج عدالت میں پیش ہو کر وضاحت دینے کا حکم جاری کردیا ہے۔عدالت نے ڈپٹی کمشنر پشاور کو ڈینگی صورتحال سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا تاہم گزشتہ روز یہ رپورٹ پیش نہیں کیا گیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...