پنجاب حکومت نے سیکرٹری عہدہ کے 9 افسروں سمیت 20 کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردیئے، ڈپٹی کمشنر قصور او ایس ڈی بنا دی گئیں

لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے سیکرٹری عہدہ کے 9ا فسروں سمیت 20 کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں جن کے مطابق سیکرٹری بہبود آبادی ڈاکٹر عصمت طاہرہ کو سیکرٹری لٹریسی، ان کے پیش رو نوید احمد چوہدری کو او ایس ڈی، عنبرین رضا سیکرٹری بہبود آبادی، مسز سائرہ اسلم سیکرٹری آئی اینڈ سی، طاہر یوسف سیکرٹری آرکائیوز، محمد سلیم حسن او ایس ڈی، فاروق حمید شیخ ڈائریکٹر جنرل لیبر ویلفیئر، عمران سکندر کمشنر پیسی، سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی ساہو کو گریڈ 20میں ترقی دے کر موجودہ عہدے پر ہی، ڈپٹی کمشنر قصور مس عمارہ خان او ایس ڈی، مس سائرہ عمر ڈپٹی کمشنر قصور، عامر شفیق ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب ذیشان جاوید ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ، عائشہ حمید ڈائریکٹر جنرل چائلڈ ویلفیئر، محمد آصف رضا او ایس ڈی، مس نورش صبا ڈائریکٹر جنرل لیبر ویلفیئر، کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز ڈپٹی سیکرٹری وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ، ان کے پیش رو عبدل نیئر شیخ او ایس ڈی، طارق محمود ڈپٹی سیکرٹری وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ اور مبین الٰہی کو او ایس ڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...