”میں یہ نہیں کہہ سکتی ورنہ آپ صادق اور امین نہیں رہیں گے“ جسٹس دوست محمد نے پوتی کا قصہ سنایا‘ عدالت میں قہقہے

Aug 31, 2017

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ میں ایک'' انتخابی مقدمہ '' کی سماعت کے دوران جسٹس دوست محمد خان نے ''صادق اورامین ''کے الفاظ کے زبان زد عام ہونے سے متعلق ایک دلچسپ گھریلو واقعہ سنا کر کمرہ عدالت کو زعفران زار بنا دیا ، سماعت کے دوران جسٹس دوست محمد خان نے بتایا کہ میرا یک دوست مجھے اکثر گھر کے لینڈ لائن نمبر پر فون کرکے صحت کے مسائل کے حوالے سے لمبے لمبے لیکچر دیتا ہے ، اور میری چھوٹی پوتی اس سے تنگ ہوتی ہے ،کچھ روز قبل اس کا فون آیا تو پوتی نے مجھے بتایا کہ آپ کے دوست کا فون آیا ہے ،جس پر میں نے بچی کو خوش کرنے کے لئے کہا کہ کہہ دو کہ دادا گھر پر نہیں ہیں، تو اس نے کہا کہ نہیں میں یہ نہیں کہہ سکتی ورنہ آپ صادق اور امین نہیں رہیں گے ، جس پر کمرہ عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔

مزیدخبریں