محکمہ زراعت نے مارکیٹ کمیٹیوں کی فیس میں 100 فی صد اضافہ کردیا

لاہور (معین اظہر سے) پنجاب میں بجٹ کے بعد محکموں کی جانب سے منی بجٹ جاری کرنا شروع کر دیا گیا ہے محکمہ زراعت کی جانب سے مارکیٹ کمیٹیوں کی فیس میں 100 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے سبزیاں، پھل، آٹا، چاول اور دیگر سامان پانچ فیصد تک مہنگاہو جائے گا عید سے پہلے اس کی منظوری لے گئی تھی۔ اس بارے میں محکمہ زاعت کے مطابق ریٹ میں اضافہ اضافی مالی بوجھ کی وجہ سے کیا گیا ہے اس وقت پنجاب میں 135 مارکیٹ کمیٹیاں ہیں ان کی سالانہ آمدن 51 کروڑ 30 لاکھ تھی اس اضافہ سے آمدن 1 ارب 27 کروڑ ہو جائے گی۔ اس وقت 2 مارکیٹ کمیٹیاں ڈیفالٹ ہو چکی ہیں 7 کی مالی حالت نازک ہے جبکہ 75 اپنے مارکیٹ کمیٹی بورڈ کے فنڈز ادا نہیں کر رہی ہیں۔ تاہم محکمے کے اعلیٰ افسران سے پوچھا گیا کہ مارکیٹ کمیٹی میں کرپشن، اور مارکیٹ کمیٹی کی ریٹ لسٹ کی آمدن میں کرپشن پر قابو پاکر مالی پوزیشن بہتر کی جاسکتی تھی لیکن اس سوال کا جواب دینے سے انکار کر تے ہوئے کہا کہ اس اضافے سے مہنگائی نہیں ہوگی۔ بجٹ کے بعد محکمہ زاعت کی جانب سے حکومت پنجاب کو ایک سمری بجھوائی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ مارکیٹ کمیٹیوں کی آمدن مارکیٹ فیس سیلز اور زرعی اجناس کی خریداری سے ہوتی ہے جبکہ جو فنڈز ہیں ان سے مارکیٹ کمیٹیوں کی بہتری کے لئے خرچ کیا جاتا ہے ۔ تاہم مارکیٹ کمیٹیاں جمعہ ، اتوار ، سستا رمضان بازار بھی مارکیٹ کمیٹیاں لگاتی ہیں ۔ اس وقت مارکیٹ فیس 1 روپیہ فروٹ اور آٹا ، چینی پر عائد ہے جبکہ 50 پیسے سبزیوں پر فیس عائد ہے اس لئے اس میں اضافہ کر کے آٹے ، فروٹ ، چینی اور دیگر اشیاءپر فیس 1 روپے سے بڑھا کر 2 روپے کر دی جائے ۔ جبکہ سبزیوں پر 50 پیسے سے فیس کو بڑھا کر 1 روپیہ کر دیا جائے۔ جن اشیاءپر فیس کی منظوری 1 روپے سے بڑھا کر 2 روپے کی گئی ہے ان میں گندم، چاول، آٹا، میدہ، سوجی، گڑ، شکر، تمام قسم کی دالیں جن میں مونگ کی دال، ماش کی دال، مسور کی دال، چنے، لوبیا اور دیگر تمام قسم کی دیگر دانے دال اشیاءشامل ہیں، اس کی علاوہ بند گوبی، مکئی، جو، باجرے کا آٹا، جوار کا آٹا، ول دیسی گھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ آئل سیڈ، کاٹن سیڈ سرسوں، تارمیرہ آئل، سویابین، سن فلاور، گروانڈ نٹ، پام آئل سیڈ، کیک سیڈ، ویجٹیبل گھی، پوٹی، لنٹ، جیوٹ سیڈ اور فائیبر، مرچیں، گرین مرچیں، ٹوبیکو کے پتے، کاٹن ویسٹ اور تمباکو کی دیگر اشیاءشامل ہیں۔ فریش فروٹ اینڈ ویجٹیبل شامل ہیں۔ جن اشیاءکی مارکیٹ فیس میں 50 پیسے سے1 روپیہ کی گئی ہے اس میں چارا، ادرک، باجرا، اس کے علاوہ بکرے کے گوشت اور گائے کے گوشت پر بھی مارکیٹ فیس 1 روپیہ سے بڑھا کر 2 روپے کر دی گئی ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...