اسلام آباد (محمد نواز رضا/وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے پارٹی کا اعلٰی سطح اجلاس ستمبر کے دوسرے ہفتے ”جاتی امرا“ میں طلب کرلیا ہے۔ میاں نواز شریف 6یا 7ستمبر کو لندن سے لاہور واپس آجائیں گے۔ وہ 10ستمبر کو ایبٹ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔ انہوں نے عمران خان کیخلاف جارحانہ طرز عمل اختیار کرنے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔