ڈیڈلائن ختم، 345 میں سے صرف 24 سیاسی جماعتوں نے گوشوارے جمع کرائے

اسلام آباد(اے این این ) الیکشن کمشن میں سیاسی جماعتوں کے سالانہ اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانے کی ڈیڈلائن ختم ہوگئی۔ذرائع کے مطابق 345 سیاسی جماعتوں میں سے صرف 24سیاسی جماعتوں نے اپنے مالی گوشوارے الیکشن کمشن میں جمع کرائے ہیں۔ الیکشن کمشن کے مطابق گوشوارے جمع نہ کرانے والی جماعت کے انتخابی نشان 15 ستمبر کے بعد روک لئے جائیں گے۔ الیکشن کمشن نے وزارت قانون کو مردم شماری کی حتمی رپورٹ جلد شائع کرنے کیلیے خط لکھ دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...