برآمدات میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں: وزیراعظم

اسلام آباد، پشاور (نمائندہ خصوصی+ بیورو رپورٹ) وزیراعظم کے مشیر و مسلم لیگ (ن) خیبر پی کے کے صدر انجینئر امیرمقام نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی جس میں خیبر پی کے میں پارٹی امور، وفاق کی تعاون سے جاری منصوبوں اور نئی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے انجینئر امیرمقام کو خیبر پی کے میںوفاقی منصوبوںکی بین الاقوامی طرز اور معیاری طورپر بنانے کیلئے نگرانی اور منصوبوں کی تکمیل کے عمل کو مزید مہمیز دینے کی ہدایت کی تاکہ عوام منصوبوں سے جلداز جلد مستفید ہو سکے۔ دریں اثناءوزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر نے ملاقات کی جس دوران شیخ روحیل اصغر نے وزیراعظم کو اپنے حلقے کے ترقیاتی منصوبوں پر بریف کیا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت اجلاس میں وزارت تجارت سے متعلق امور پر تبادلہ¿ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے جدید اور سستے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل پر زور دیا۔ اجلاس میں برآمدات میں اضافے کیلئے وزیراعظم کے پیکیج پر گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ برآمدات میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ برآمدات میں اضافے کی تجاویز اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پیش کی جائیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...