لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کے حوالے سے قومی ٹیم کے انتحاب کیلئے ٹرائلز آئندہ ماہ 9 سے 14 ستمبر تک اوکاڑہ میں ہونگے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چئیرمین سید سلطان شاہ کے مطابق آئندہ سال جنوری میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہونے والے عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ میں قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز 9 سے 14 ستمبر تک اوکاڑہ میں ہوں گے۔تربیتی کیمپ میں34 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے چیئرمین سلمان بخاری کی سربراہی میں تین رکنی سلیکشن کمیٹی 23باصلاحیت کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرے گی۔انہوں نے کہاکہ ورلڈ کپ سے قبل مزید دو تربیتی کیمپ بھی لگائے جائیں گے جس میں سے ورلڈ کپ کیلئے حتمی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔ سید سلطان شاہ نے کہا کہ عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ آئندہ سال جنوری میں متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں کھیلا جائے گا جس میں 24 میچ متحدہ عرب امارات اور فائنل سمیت 7 میچ پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کیلئے آخری تاریخ 15ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ سید سلطان شاہ نے کہا کہ عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ پچھلی مرتبہ ہماری ٹیم رنر اپ رہی تھی تاہم اس مرتبہ ٹائٹل جیت کر پاکستان کو تحفہ دیں گے۔
بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ: قومی ٹیم کیلئے ٹرائلز 9 ستمبر سے شروع ہونگے
Aug 31, 2017