لاہور (نمائندہ سپورٹس+نمائندہ سپورٹس) نارتھ زون اور ویسٹ زون کے عہدیداران نے لاہور ریجن کی صدارت کے لیے خواجہ ندیم احمد کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ ویسٹ زون کے صدر نوشاد احمد، سیکرٹری جنرل نواب منصور حیات، خزانچی محمد اسلم، نارتھ زون کے صدر مسعود انور، سیکرٹری جنرل نصیر شہزاد اور خزانچی محمد ارشد نے خواجہ ندیم احمد سے ملاقات میں انکی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حمایت کا اعلان کیا ہے۔ عہدیداران نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ خواجہ ندیم نے اپنے دور میں کرکٹ کی بہتری کے بہت محنت کی ہے ہمیں انکی قیادت پر پورا یقین ہے اور ہم آئندہ بھی انکے ساتھ ملکر کام کریں گے۔ لاہور کی کرکٹ کو بہتر بنانے اور کرکٹرز کو کھیل کے بہترین مواقع فراہم کرنے کے لیے خواجہ ندیم کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ ماضی کی خدمات کے پیش نظر ہم مستقبل میں بھی خواجہ ندیم احمد کی غیر مشروط حمایت جاری رکھیں گے۔